تحریک آزادی پاکستان۔مولانا اسماعیل ریحان صاحب
Video Bayanaat
Latest Videos
تحریک آزادی پاکستان۔مولانا اسماعیل ریحان صاحب
ام کلثوم بنت علی رضی اللہ عنہ کی حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے شادی تحقیق
اصحابِ عظیمت کون؟
مولانا محمد اسماعیل ریحان بن عبدالعزیز پاکستان کے ایک عالم دین اور مورخ ہیں جو وفاق المدارس العربیہ کے فاضل ہیں۔ان کی ولادت فروری 1971 میں کراچی میں ہوئی ۔1986ء میں گورنمنٹ بوائز سیکنڈری سکول پاکستانی کوارٹرز سے میٹرک کیا۔ دارالعلوم کراچی نانکواڑہ میں شیخ القراء حضرت قاری محمد یاسین پانی پتی رحمۃ اللہ علیہ سے قران مجید کے حفظ اور گردان کی تکمیل کی۔ پھر بارہ برس اپنے شیخ حضرت مولانا محمد یحییٰ مدنی صاحب کی خدمت میں رہتے ہوئے ان کے مدرسے معہد الخلیل الاسلامی سے 1995ء میں دورہ حدیث کیا اور پانچ سال وہاں تدریس کی۔ بارہ سال جامعة الرشید ، روزنامہ اسلام اور ہفت روزہ ضرب مومن سے وابستہ رہے۔ تقریباً 30 سال سے علوم اسلامیہ کی تدریس، اسلامی صحافت اور تاریخ کے شعبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ حسن ابدال کے نواحی گاؤں خالق داد میں دینی و عصری علوم کی جامع درسگاہ ادارہ علوم القران قائم کرکے اس کا انتظام سنبھالے ہوئے ہیں۔, تاریخ امت مسلمہ، کے نام سے تاریخ کے ایک جامع منصوبے پر کام کر رہے ہیں جس کی پانچ جلدیں شائع ہوکر اہل علم سے خراج تحسین وصول کرچکی ہیں،خصوصا حضرت شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم العالیہ نے اس کی بھرپور تائید و توصیف فرمائی ہے۔
مولانا محمد اسماعیل ریحان کی دیگر مشہور تصانیف میں شیر خوارزم سلطان جلال الدین ، فاتح و محافظ بیت المقدس سلطان صلاح الدین ایوبی ،تاریخ افغانستان، نظریاتی جنگ کے اصول اور نظریاتی جنگ کے محاذ قابل ذکر ہیں ۔٫٫ مولانا اسماعیل ریحان افیشل،، کے نام سے ان کا ایک ایک یوٹیوب چینل بھی ہے جس میں تاریخی موضوعات، امت مسلمہ کے اہم مسائل اور اسلامی تربیت کے حوالے سے دروس دیے جاتے ہیں۔
Library
Historical Articles, Research Papers, and Columns
Join WhatsApp Group
Join Youtube Channel